تائیوان میں گذشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے، چینی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے،ریسکیو حکام نے ملبے تلے دبے شخص کو 30 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا۔
گذشتہ روز کے آنے والے زلزلے کے بعد جنوبی شہر تائینان میںآج صبح سے ہی شہری اپنے لاپتا پیاروں کی تلاش کے لئے نکل آئے ۔ 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد، زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں میں امدادی ٹیمیں اب بھی کسی کی زندگی کی تلاش میں
مصروف ہیں جبکہ ملبے کے قریب افراد اپنے رشتہ داروں کے مل جانے کی دعائیں مانگتے دکھائی دئیے ۔
امدادی ٹیمو ں نے 30 گھنٹے گزرجانے کے بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا اور اسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ 100سے زائد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں، ریسکیو اہلکار تباہ شدہ عمارتوں کی کھڑکیوں کی مدد سے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 تک جاپہنچی ہے ۔